بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

راولپنڈی،پاکستانی لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کرچینی شہری کو فروخت کیے جانے کا انکشاف

datetime 1  دسمبر‬‮  2025 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستانی لڑکی کو شادی کے نام پر دھوکے میں مبینہ طور پر چینی شہریوں کو فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اور متاثرہ لڑکی کا ویڈیو بھی بیان سامنے آگیا ہے۔راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کے بیان اور تھانہ صادق آباد میں دی جانے والی درخواست پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ویڈیو بیان میں لڑکی نے الزام عائد کیا کہ میں صادق آباد کی رہائشی ہوں جہاں عنایہ نامی خاتون نے کہا کہ آپ کے والدین وفات پاچکے ہیں اور چینی شہری سے آپ کی شادی کرادوں گی اور تم خوش رہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نے میری شادی کرادی اور مجھے بعد چینی شہری سے پتا چلا کہ اس نے مجھے 17 لاکھ میں خریدا ہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ میری شادی کو تین مہینے ہوچکے ہیں اور میں حاملہ ہوں لیکن جب میں نے ادویات کے لیے چینی شہری سے پیسے مانگے تو انہوں نے پیسے نہیں دیے اور کہا میں ایک پیسے کی روادار نہیں ہوں کیونکہ اس نے مجھے 17لاکھ روپے میں خریدا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ عنایہ غریب لڑکیوں کو خریدتی ہے اور ان کو فروخت کرتی ہے اور درخواست کی کہ عنایہ کو کڑی سے کڑی سزا ملے۔

پولیس کو بیان میں انہوں نے بتایا کہ عنایہ نے جس چینی باشندے سے رشتہ کرایا تھا وہ اسلام آباد ای الیون لے گیا جہاں دیگر چینی بھی آتے جاتے تھے اور اس دوران انکشاف ہوا کہ میری شادی نہیں بلکہ مجھے 17لاکھ روپے میں فروخت کیاگیا ہے۔بیان میں انہوں نے بتایا کہ چینی خاوند سے پوچھا تو اس نے تصدیق کی عنایہ کو 17لاکھ دیے ہیں اور اس کے بعد سے خاوند اور عنایہ دونوں غائب ہیں جبکہ وہ حاملہ ہوکر دربدر ہوچکی ہوں لہٰذا قانونی کارروائی کی جائے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ معاملے کا علم ہوا ہے اور اس حوالے سے معلومات لی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…