سرگودھا — پولینڈ کی ایک غیر ملکی لڑکی اپنے پاکستانی محبوب سے شادی کے لیے پاکستان آ گئی۔رپورٹ کے مطابق، لڑکی نے پاکستانی شہری سے محبت کے باعث سرگودھا کا سفر کیا اور یہاں اسلام قبول کر کے اپنا نام مریم رکھ لیا۔ بعد ازاں اس نے مطیع اللہ نامی نوجوان سے نکاح کر لیا۔















































