ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

دیپکا پڈکون شاہ رخ خان کے سٹائل کی پرستار

datetime 23  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بولی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکار دیپکا پڈکون کا کہنا ہے کہ وہ سپر ہیروشاہ رخ خان کے فیش اور کپڑوں کے سٹائل سے بے حد متاثر ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ چاہتی ہیں کہ انکا ساتھی شاہ رخ خان کے انداز میں کپڑوں کاانتخاب کرے۔انکا کہنا تھا کہ اگرچہ انکے ساتھی رنویر سنگھ کا سٹائل بھی بہت اچھا ہے اور انکے کپڑوں کا انتخاب بھی بے حد منفرد ہے تاہم انھیں شاہ رخ خان کی ڈریس کولیکشن ہی پسند ہے۔واضح رہے اداکارہ حال ہی میں اپنا فیشن برانڈ بھی لانچ کر چکی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اداکارشاہ رخ خان ذیادہ تر ٹی شرٹس اور جینز میں نظر آتے ہیں ، تاہم انھیں اداکار کے کپڑوں کی کو لیکشن ہمیشہ متاثر کرتی ہے۔ خواتین کے سٹائل کے متعلق اداکارہ دیپکا کا کہنا تھا کہ انھیں ہمیشہ سے شری دیوی اور ہیما مالنی کا انداز بے حد پسند رہا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ شوبز سے تعلق رکھنے والی یہ دونوں شخصیات کپڑوں کو پہننے کے سلیقے سے بخوبی واقف ہیں۔ واضح رہے اداکارہ دیپکا پڈکون کی نئی آنے والی فلمیں” تماشا“ اور بجرا? مستانی ہیں۔ اداکارہ فلم تماشا میں رنبیر کپور جبکہ بجرا? مستانی میں رنویر سنگھ کے مقابل مر کزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…