اسلام آبا د(نیوز ڈیسک)نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی، فیصل ممتاز راٹھور سے اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نے ان سے حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، گورنر جی بی مہدی شاہ اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو ایوان صدر کے گیٹ پر روکا گیا تھا۔فیصل ممتاز راتھور آزاد کشمیر کے سولہویں وزیراعظم ہیں۔















































