جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

ملک کے 20 سب سے زیادہ پسماندہ اضلاع کی فہرست جاری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پاپولیشن کونسل نے ملک کے پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق ملک کے 20 پسماندہ ترین اضلاع میں سے17 بلوچستان میں ہیں اور سب سے پسماندہ اضلاع میں واشک، خضدار، کوہلو، ژوب، ماشکیل، ڈیرہ بگٹی، قلعہ سیف اللہ، قلات شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھل مگسی، نصیر آباد، آواران، خاران، شیرانی اور پنجگور بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہیں۔خیبر پختونخوا کا ضلع کوہستان اور شمالی وزیرستان بھی پسماندہ ترین اضلاع میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ تھرپارکر بھی پسماندہ ترین اضلاع کی فہرست بھی شامل ہے۔

پاکستان پاپولیشن کونسل کے مطابق کمزور ترین گھروں میں 65 فیصد مکانات کچے یا عارضی ڈھانچوں پر مشتمل ہیں، جھل مگسی میں 97 فیصد گھرانے کچے یا نیم پکے گھروں میں رہنے پر مجبور ہیں، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سڑکوں، ٹرانسپورٹ اور فون سروسز کی شدید کمی ہے، مواصلات کی کمزوری سے ایمرجنسی رسپانس اور ترقیاتی خدمات متاثر ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روزگار کے شعبے میں 20 میں سے 15 بدترین اضلاع بلوچستان میں ہیں، بلوچستان اورکے پی میں بے روزگاری اور بلامعاوضہ گھریلو مزدوری کی شرح سب سے زیادہ ہے، صحت کی سہولیات تک رسائی میں بلوچستان اور کے پی سب سے زیادہ کمزور ہے، دور دراز اضلاع میں قریبی صحت مرکز تک فاصلہ 30 کلومیٹر سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ سکول کراچی میں اور سب سے کم بلوچستان میں ہیں، بلوچستان میں لڑکیوں کیلئے ہائی، ہائر سیکنڈری اسکول تک فاصلہ سب سے زیادہ ہے، بڑے خاندان تعلیمی اور صحت سہولیات تک رسائی کو مزید مشکل بناتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…