بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے شوق نے 12 سالہ طالب علم کی جان لے لی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

مریدکے(این این آئی)کالاشاہ کاکو کے علاقے رتہ گجراں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 12 سالہ طالب علم عبدالہادی اپنے والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے گولی کا شکار ہوگیا۔گولی لگنے کے نتیجے میں طالب علم کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔پولیس کے مطابق عبدالہادی اپنے گھر کے اندر اپنے والد کے پسٹل سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ اچانک پسٹل چل گیا جس سے گولی اس کے جسم میں لگ گئی۔

گولی کی آواز سن کر گھر والوں میں کہرام مچ گیا اور فوری طور پر عبدالہادی کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت 12 سالہ عبدالہادی کے نام سے ہوئی ہے وہ اپنے خاندان کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس حادثے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا سکے۔گھر والوں نے بتایا کہ عبدالہادی ویڈیو بنانے کے شوق میں والد کے پسٹل کو استعمال کر رہا تھا جس کے دوران پسٹل چل گیا اور یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…