بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کر گئے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ پیر کے روز ان کے وینٹی لیٹر پر منتقل ہونے کی خبریں گردش میں آئیں، تاہم اہلِ خانہ نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔ رات گئے یہ افسوسناک اطلاع موصول ہوئی کہ وہ خالقِ حقیقی سے جا ملے۔عرفان صدیقی کو نواز شریف کے نہایت قریبی اور بااعتماد رفقا میں شمار کیا جاتا تھا۔

ان کی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستگی 1997 میں اس وقت شروع ہوئی جب وہ اُس وقت کے صدر محمد رفیق تارڑ کے تقریر نویس کے طور پر کام کر رہے تھے۔سیاست میں آنے سے قبل عرفان صدیقی ایک معروف کالم نگار اور معلم رہے۔ وہ سر سید کالج میں بطور لیکچرار خدمات انجام دیتے رہے اور مختلف اخبارات میں لکھنے کے ذریعے اپنی علمی اور فکری پہچان بنائی۔بعد ازاں وہ نواز شریف کے تقریر نویس کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھاتے رہے۔ مسلم لیگ (ن) نے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دیا، جہاں وہ پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے قائدِ ایوان کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ان کے انتقال پر سیاسی و صحافتی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…