منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

شوہر نے محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو مار ڈالا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی محبوبہ کی خاطر اپنی ڈاکٹر بیوی کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو سے تعلق رکھنے والے سرجن پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ڈرماٹولوجسٹ بیوی کو موت کے گھاٹ اتارا، اور جرم کے فوراً بعد اپنی محبوبہ کو پیغام بھیجا جس میں لکھا تھا:”میں نے تمہارے لیے اپنی بیوی کو قتل کر دیا ہے۔

“تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر مہیندر ریڈی نے ایک ڈیجیٹل پیمنٹ ایپ کے ذریعے ایک لڑکی سے دوستی کی تھی جو بعد میں محبت میں بدل گئی۔ پولیس کو یہ اعترافی پیغام مہیندر کے موبائل فون کے فارنزک تجزیے کے دوران ملا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے اور اس کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق، یہ افسوسناک واقعہ 21 اپریل کو پیش آیا۔

مہیندر کو چھ ماہ بعد گرفتار کیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیوی ڈاکٹر کروتھیکا ریڈی کو گھر پر بے ہوشی کی دوا کی زیادہ مقدار دے کر قتل کیا۔فارنزک رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے جسم میں پروپوفول نامی طاقتور دوا کی موجودگی پائی گئی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ قتل جان بوجھ کر کیا گیا۔پولیس نے خاتون کے گھر سے بھی اہم شواہد حاصل کیے ہیں، جبکہ مقتولہ کے والد نے اپنے داماد کے خلاف باضابطہ قتل کی شکایت درج کرا دی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…