جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ پنجاب آج ہمارے مساجد کے آئمہ کو 10 ہزار روپے میں خریدنے کی کوشش کررہی ہیں

datetime 30  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مساجد کے آئمہ کو معمولی رقم کے ذریعے خریدنے کی کوشش کررہی ہیں۔ مسلم چناب نگر میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب آئمہ کو دس ہزار روپے کا وظیفہ دے کر اپنی حمایت حاصل کرنا چاہتی ہیں، لیکن ہم اس رقم کو تمام مکاتبِ فکر اور مدارس کی طرف سے مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ خیبرپختونخوا میں بھی چند سال قبل آزمایا گیا تھا، اُس وقت بھی اتنی ہی رقم مقرر کی گئی تھی، مگر آج بھی وہی معمولی رقم دینے کی بات شرمناک ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مساجد کے آئمہ، خطبا اور مدارس کے اساتذہ خوددار لوگ ہیں، جو حکومت کے زیرِ اثر نہیں آتے۔ “ہم نے ہمیشہ اپنی مذہبی تحریکوں کو حکومت کی مداخلت یا مالی امداد کے بغیر چلایا ہے، اس لیے ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ دینی مدارس میں کسی بھی حکومتی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

” انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں بھی حکومتوں نے دینی علوم کو نقصان پہنچایا ہے اور جو مدرسہ ان کے ہاتھ میں گیا، وہ سکول یا کالج میں تبدیل ہوگیا جہاں اب مذہبی تعلیم باقی نہیں رہی۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس میں کہا گیا کہ امام مسجد معاشرے کا باعزت اور قابلِ احترام فرد ہے، اور حکومت اُنہیں مالی لحاظ سے معاونت فراہم کرے گی تاکہ وہ چندے پر انحصار نہ کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مساجد کی تعمیر و مرمت کے منصوبے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مساجد کی بحالی کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے، جبکہ رائے ونڈ تبلیغی اجتماع کے لیے سڑکوں کی مرمت، خصوصی بس سروس اور فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ انہوں نے ضلعی افسران کو ہدایت دی کہ آئمہ کرام سے براہِ راست ملاقات کریں۔ اجلاس میں پنجاب میں سائبر کرائم سیل کے قیام اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، حکومت پنجاب نے فی امام 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…