جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

باپ نے 15 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)لاہور کے علاقے بند روڈ میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں باپ نے اپنی 15 سالہ سگی بیٹی کو گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی رپورٹ ملتے ہی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم سید غفار علی شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈی این اے سمیت تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش جاری ہے۔ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر متاثرہ بچی کے گھر پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ بچی اور والدہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی متاثرہ بچی کو مکمل قانونی، طبی اور نفسیاتی معاونت فراہم کرے گی۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ باپ کا رشتہ سب سے مقدس ہوتا ہے، اور جو اس رشتے کو داغدار کرے، وہ کسی رعایت کے قابل نہیں۔ ایسے درندوں کو قانون کے مطابق عبرت کا نشان بنایا جائے گا تاکہ کوئی شخص آئندہ ایسی حرکت کا تصور بھی نہ کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک عزم ہے، اور پنجاب حکومت ہر مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے جب تک انصاف مکمل نہ ہو جائے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…