بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

اقرارالحسن سے علٰیحدگی کی افواہوں پر فرح یوسف نے خاموشی توڑ دی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اینکر پرسن اور صحافی فرح یوسف نے اپنے شوہر اقرار الحسن سے علیحدگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان تعلقات کے خاتمے کی افواہیں پھیل رہی تھیں، تاہم فرح یوسف نے ان خبروں کی وضاحت کر کے معاملہ واضح کر دیا۔
ایک مداح نے سوشل میڈیا پر ان سے سوال کیا کہ کیا وہ اقرار الحسن سے الگ ہو چکی ہیں، کیونکہ ان کے اکاؤنٹس پر صرف “فرح یوسف” نام دکھائی دے رہا ہے۔ اس پر جواب دیتے ہوئے فرح نے کہا، “میری پہچان میرے والد کے نام سے ہے، جس پر مجھے فخر ہے۔ ‘یوسف’ میرے والد کی نسبت ہے اور باپ سے بڑھ کر کوئی رشتہ نہیں۔ میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ اپنی بایو میں ‘فرح اقرار’ کے بجائے دوبارہ ‘فرح یوسف’ لکھ دوں۔”
انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے کچھ پرانے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تصدیق شدہ (ویری فائیڈ) ہیں، اسی لیے ان پر نام تبدیل کرنا ممکن نہیں۔ اس وجہ سے ان کے چند اکاؤنٹس پر اب بھی پرانا نام موجود ہے۔
فرح یوسف نے علیحدگی کی تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ہمارے درمیان کوئی علیحدگی نہیں ہوئی۔ لوگ اپنی مرضی سے خبریں گھڑ لیتے ہیں۔ میرے لیے دونوں نام قابلِ احترام ہیں اور دونوں سے میرا تعلق ہے۔”
انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ غیر مصدقہ باتوں پر یقین نہ کریں۔
یاد رہے کہ فرح یوسف نے 2007 میں ایک نجی ٹی وی چینل سے صحافت کا آغاز کیا اور اب اپنا ذاتی یوٹیوب چینل کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ وہ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، جبکہ اقرار الحسن کی تین شادیاں ہوچکی ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…