پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

جنید جمشید انتقال سے قبل شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے: بیٹے سیف اللہ کا انکشاف

datetime 25  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)دین کی خاطر میوزک انڈسٹری کو خیر بعد کہنے والے پاکستان کے معروف سابق گلوکار و نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے والد کے ہمراہ گزاری آخری یادوں کو تازہ کر دیا۔حال ہی میں جنید جمشید کے بیٹے سیف اللہ جنید نے پوڈکاسٹ کے دوران انہوں نے میزبان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ماضی کی مختلف یادیں تازہ کیں اور اپنی آواز میں خوبصورت نعتیں بھی سنائی۔انٹرویو کے دوران انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ والد کا جب انتقال ہوا تو اس وقت میں تقریبا 14 برس کا تھا، مجھے یاد ہے کہ ان کی خواہش تھی کہ انہیں شہادت کی موت نصیب ہو، وہ شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے اور اللہ تعالی نے ان کی خواہش پوری کی۔

انہوں نے بتایا کہ آخری 8 سے 6 ماہ کے دوران والد اپنی شہادت کی دعا مانگا کرتے تھے، یہ بات انہوں نے والدہ کو خود بتائی اور کہا کہ عائشہ تم ناراض نہیں ہونا لیکن میں نے اللہ سے شہادت کی موت مانگی ہے۔اپنے والد کے ساتھ گزارے آخری لمحات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے صحیح یاد نہیں کہ وہ اتوار کا دن تھا یا کیا، میں اس دن اسکول نہیں گیا تھا، والد میرے ساتھ بیٹھے اور مجھے نصیحت کی جو آج بھی مجھے یاد ہے کہ “میں یہ نہیں چاہتا کہ تم کوئی بہت بڑے بزنس مین بنو یا کسی اونچے عہدے یا مقام پر پہنچو یا مالدار بنو بلکہ یہ چاہتا ہوں کہ تم مذہب کا راستہ کبھی نہیں چھوڑو اور ایک اچھے انسان بنو۔”انہوں نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ میرے لیے ان کا یہی آخری پیغام تھا، کیونکہ اس کے بعد وہ چترال چلے گئے تھے۔یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے، رپورٹس کے مطابق ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نیہا جمشید بھی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…