بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

پنجاب سے 21 ہزار 900 سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی مقیم غیرملکی ڈی پورٹ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) پنجاب سے غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے انخلاء کا تیسرا مرحلہ جاری ہے، پولیس 21ہزار 900سے زائد افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ڈی پورٹ کر چکی ہے۔

پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق 423غیرقانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ ہونے والوں میں رہائشی ثبوت والے 6007،افغان سٹیزن کارڈ والے 10ہزار 861افراد شامل ہیں جبکہ ڈی پورٹ ہونے والوں میں غیرقانونی طور پر مقیم 5ہزار 41غیر ملکی شامل ہیں۔دوسری جانب آئی جی پنجاب، عثمان انور نے کہا کہ لاہور میں 5اور صوبہ بھر میں 46ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور تمام غیرقانونی مقیم افراد کا انخلاء یقینی بنا رہے ہیں۔عثمان انور کے مطابق بین الاقوامی قوانین کے تحت غیرقانونی مقیم باشندوں کے انخلاء کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، انخلاء کے عمل کے دوران انسانی حقوق کو مکمل طور پر مدِنظر رکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…