ہفتہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2026 

مذہبی جماعت کا احتجاج، اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند، زیرو پوائنٹ جزوی بحال

datetime 14  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی) مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث اسلام آباد ریڈ زون مکمل بند رہا، زیرو پوائنٹ جزوی بحال کر دیا گیا۔شہر کی مختلف داخلی سڑکیں جزوی طور پر کھول دی گئیں، پیر ودھائی، منڈی نور، فیض آباد بس اڈے بندرہے، روات ٹی چوک بھی جزوی طور پر کھول دیا گیا، لاہور سے اسلام آباد، ملتان اور سیالکوٹ موٹر ویز کھول دی گئیں۔دوسری جانب گجرات میں دریائے چناب کے پل کو دونوں اطراف سے کھول دیا گیا، ٹریفک رواں دواں ہوگئی۔

لالہ موسی اور کھاریاں سے بھی جی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال ہوگیا، راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، نفاذ امن و امان کی مجموعی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا۔دفعہ 144 کے تحت سیاسی، مذہبی اور سماجی اجتماعات پر پابندی ہوگی، دھرنوں، جلسوں، جلوسوں، ریلیوں، مظاہروں پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔راولپنڈی میں سکیورٹی انتہائی سخت رہی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، دوسری جانب میٹرو بس سروس کی چوتھے روز بھی بند رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…