جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

سونے کی قیمت تاریخی بلندی پر، آج بھی بڑا اضافہ

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی لمبی چھلانگ،فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار5 سو روپے بڑھ گئی۔آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی،ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 5500 روپے مہنگا ہوکر 428200 روپیکاہو گیا ہے۔اس کے علاوہ دس گرام سونے کا بھائو 4715 روپے بڑھ کر 367112 روپیہوگیا ہے،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 147 روپے بڑھکر 5247 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 55 ڈالر مہنگا ہوکر 4071 ڈالر کا ہوگیا۔چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی 147 روپے بڑھ کر 5 ہزار 247 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عموما عالمی مارکیٹ کے رجحان کے مطابق ہی تبدیل ہوتی ہیں، جبکہ روپے کی قدر میں کمی بھی مقامی سطح پر سونے کے نرخ بڑھنے کا ایک بڑا سبب بنتی ہے۔ماہرین کے مطابق اگر عالمی حالات میں مزید اتار چڑھائو یا روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونا اور چاندی محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کاروں کا رجحان اسٹاک مارکیٹ کے بجائے قیمتی دھاتوں کی طرف بڑھ گیا ہے، جس سے ان کی طلب میں مزید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…