اتوار‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2026 

کراچی میں امریکا سے واپس آنے والی فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)امریکا سے واپس آنے والی فیملی گھر کی دہلیز پر لٹ گئی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں امریکا سے وطن واپس لوٹنے والے خاندان کو گھر کی دہلیز پر لوٹ لیا گیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی ہے جس میں ملزمان کے چہرے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ سفید رنگ کی کار میں سوار ملزمان نے متاثرہ فیملی کی گاڑی کا ایئرپورٹ سے بفر زون بلاک 15 تک تعاقب کیا۔ ملزمان کے زیرِ استعمال گاڑی پر پولیس لائٹس لگی ہوئی تھیں تاکہ شک نہ ہو۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسلح ملزم کار سے اتر کر خاتون سے بیگ چھینتا ہے اور فورا واپس کار میں بیٹھ جاتا ہے، جبکہ دیگر ساتھی بیک اپ پر موجود رہتے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کے بیگ میں غیر ملکی کرنسی موجود تھی تاہم واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے دعوی کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…