اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستان میں رواں سال کے پہلے سُپر مون کا دلکش نظارہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کے پہلے سپر مون کا دلکش نظارہ دیکھا گیا۔ یہ چاند سورج غروب ہونے کے فوراً بعد مشرق میں طلوع ہوا اور عام چاند کے مقابلے میں تقریباً 6.6فیصد بڑا اور 13 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور قریب نظر آیا، ہارویسٹ سپر مون (Harvest Supermoon) زمین کے انتہائی قریب ہے جس کے باعث وہ معمول سے زیادہ بڑا اور چمکدار نظر آ یا۔چاند اپنے عروج پر 99.8 فیصد روشن دکھائی دیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ سپر مون سیارہ زحل کے قریب دکھائی دیا، جو چاند کے بائیں جانب دیکھا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق، سپر مون کا یہ مرحلہ قدیم دور کے کسانوں کے لیے اہم سمجھا جاتا تھا کیونکہ وہ اس اضافی روشنی میں اپنی خزاں کی فصلیں کاٹتے تھے۔ اسی مناسبت سے اسے ہارویسٹ مون کہا جاتا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X)پر صارفین نے سپر مون کی شاندار تصاویر شیئر کیں۔ ان میں سابق امریکی عہدے دار مونیکا کرالی اور معروف خلا باز کرس ہیڈفیلڈ بھی شامل تھے، جنہوں نے اسے قدرت کا حسین جادو قرار دیا۔ماہرینِ نجوم کے مطابق، اس بار کا سپر مون برجِ حمل (Aries) میں تھا، جو جذبے، عمل اور نئے آغاز کی علامت سمجھا جاتا ہے۔رواں سال کا دوسرا سپر مون 5 نومبر 2025 کو اور تیسرا 5 دسمبر کو نظر آنے کی توقع ہے، جبکہ نومبر والا سپر مون سال کا سب سے روشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…