جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

مظفرآباد، بارش نے اپر گوجرہ کے علاقے میں ایک بار پھر تباہی مچا دی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025 |

مظفرآباد(این این آئی) بارش نے اپر گوجرہ کے علاقے میں ایک بار پھر تباہی مچا دی۔ ویسٹرن بائی پاس سے ملحقہ گلیوں میں بارشی پانی کی وجہ سے بہہ کر آنے والا ملبہ مٹی، کوڑا کرکٹ عوام علاقہ کے لیے سوہان روح بن گیا۔ پیدل چلنا ناممکن جب کہ اکثر لوگوں کے گھروں میں بارشی پانی نے تباہی مچا دی۔ ویسٹرن بائی پاس سے ملحقہ گلیاں ناقابل استعمال ہو کر رہ گئیں۔ رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت صفائی ستھرائی کے لیے مشاورت شروع کر دی، چندہ کر کے گلیوں سے مٹی ملبہ نکالنے کے لیے سر جوڑ لیے گئے۔

گزشتہ ایک عرصہ سے معمولی بارش کے بعد بھی اپر گوجرہ کی گلیوں میں مٹی ملبے کا ایک طوفان آ جاتا ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف رہائشیوں کو شدید نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے بلکہ پیدل چلنا بھی ناممکن ہو کر رہ جاتا ہے، رہتی کسر بند سیوریج لائنوں نے پوری کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے اپر گوجرہ کا علاقہ تعفن زدہ ہو کر رہ چکا ہے، رہائشیوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ اپر گوجرہ میں آئے روز آنے والے مٹی ملبہ کی روک تھام کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے اس مسئلے کا دیر پا حل نکالا جائے تاکہ اپر گوجرہ کے عوام بارشوں کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے محفوظ ہو سکیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…