بدھ‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشتاق احمد کی رہائی کا معاملہ؛ دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے تازہ پیشرفت سے آگاہ کر دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، وزارتِ خارجہ اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے مشتاق احمد خان کی محفوظ واپسی کے لیے مسلسل اور بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ برادر ملک اردن کے قیمتی تعاون سے یہ عمل آئندہ چند دنوں میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی دفتر خارجہ نے اسرائیلی افواج کے ہاتھوں گرفتار پاکستانی شہریوں، بشمول مشتاق احمد خان، کی رہائی سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔

ترجمان نے بتایا تھا کہ ایک یورپی دوست ملک کے سفارتی ذرائع کے ذریعے یہ تصدیق ہو چکی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اسرائیلی حراست میں محفوظ اور خیریت سے موجود ہیں۔

مزید یہ بھی بتایا گیا کہ مقامی قانونی تقاضوں کے مطابق مشتاق احمد خان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، اور ملک بدری کے احکامات جاری ہوتے ہی ان کی واپسی فوری طور پر عمل میں لائی جائے گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے تاکہ اسرائیلی قید میں موجود تمام پاکستانیوں کی سلامتی اور جلد از جلد رہائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

واضح رہے کہ جماعتِ اسلامی کے رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان غزہ کے محصور عوام کے لیے روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے قافلے کا حصہ تھے۔ اسرائیلی فورسز نے بین الاقوامی پانیوں میں کارروائی کرتے ہوئے جہاز پر سوار متعدد رضاکاروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

اگرچہ درجنوں غیر ملکی رضاکاروں کو رہا کیا جا چکا ہے، تاہم مشتاق احمد خان سمیت کئی دیگر افراد تاحال اسرائیلی تحویل میں موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…