جمعرات‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اگلے 24 گھنٹے”این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے دریائے سندھ اور کابل کے بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی،اسلام آباد میں 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔این ڈی ایم اے نے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ،مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پرتفصیلات جاری کر دیں،کوٹری بیراج پر4لاکھ کیوسک بہاؤ کے ساتھ درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے،ستمبر کے آخر تک مسلسل سیلابی صورتحال متوقع ہے،گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں بتدریج کمی، معمول کے مطابق بہاؤ موجود رہے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے دریاؤں کی صورتحال بہترہونے لگی،گیارہ مون سون اسپیل اور تاریخی ریلوں کے بعد پانی کی سطح معمول پر آ رہی ہے جبکہ دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر درمیانے درجے کی صورتحال ہے۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتردریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پانی کی سطح میں واضح کمی ہوئی ہے،دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا پر 56 ہزار اور سلیمانکی پر 81 ہزار کیوسک ہے،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر 37ہزار،خانکی ہیڈ ورکس پر پنتیس ہزار جبکہ قادر آباد کے مقام پر 17 ہزارکیوسک ہے۔ ?دریائیراوی جسڑ پر 6 ہزار، شاہدرہ پر 5 ہزار ،بلوکی ہیڈ ورکس پر 25 ہزار اور ہیڈسدھنائی کے مقام پر پانی کا بہاؤ چوبیس ہزار کیوسک ہے۔ ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28ہزار اور پنجند کے مقام پر 95ہزارکیوسک ہے،جبکہ ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں پانی کا بہاؤ ختم ہو گیا ہے،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے اقدامات جاری ہیں۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…