جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والوں کی شامت آگئی، عدالت کا بڑا حکم

datetime 21  ستمبر‬‮  2025 |

کراچی (این این آئی)شہر قائد میں گاڑی کی خرید و فروخت میں فراڈ کرنے والے شہری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزمان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت اوڈی گاڑی کے ڈیلر بن کر شہری سے فراڈ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔شکایت کنندہ کے وکیل بیرسٹر افتخار شاہ نے موقف دیا کہ ملزمان نے اپنے کو آپ کو پاکستان میں اوڈی کے مجاز ڈیلر کے طور پر متعارف کرایا۔

شکایت کنندہ کو بعد میں معلوم ہوا کہ ملزمان کو اختیار نہیں تھا۔ شکایت کنندہ نے گاڑی کی خریداری کے لئے ملزمان کے اکاؤنٹ میں 10 ملین روپے جمع کروائے۔ملزمان کی جانب سے اوڈی گاڑی فراہم نہیں کی گئی نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ملزمان میں کمپنی کے مالک سید ارشد رضا سمیت 6 افراد شامل ہے۔عدالت نے نامزد ملزمان کے 50 ہزار روپے کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے ایس ایچ او میٹھا در کو وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…