مظفر گڑھ (این این آئی)مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال میں بھیک مانگنے والی 10سال کی بچی کو 3 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی ایک گھر میں بھیک مانگنے گئی جہاں ملزمان نے مبینہ زیادتی کی، متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں 3نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔