اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ورک ویزا کی سالانہ فیس میں غیر معمولی اضافہ کرتے ہوئے اسے ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امیگریشن پر مزید پابندیاں سخت کرنے کے مقصد کے تحت کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔
ان کے مطابق کچھ صورتوں میں کمپنیوں کو اس ویزے کے لیے بھاری رقم ادا کرنا پڑے گی۔رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے سب سے زیادہ ٹیکنالوجی کمپنیاں متاثر ہوں گی، کیونکہ وہ بڑی تعداد میں بھارتی اور چینی ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔اس سے قبل ایچ ون بی ویزا کے لیے درخواست فیس 215 ڈالر سے شروع ہوکر مختلف حالات میں چند ہزار ڈالر تک پہنچ سکتی تھی، تاہم اب ایک لاکھ ڈالر فیس کا نفاذ کمپنیوں اور امیدواروں دونوں کے لیے ایک مشکل صورتحال پیدا کرے گا۔