لاہور( این این آئی)پنجاب حکومت نے افسران کے لیے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے حکام نے الیکٹرک گاڑیوں کا معائنہ کیا۔پروٹون ساگا کمپنی کی جانب سے پنجاب حکومت کو اپنی الیکٹرک گاڑی پیش کی گئی جس کا ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ زاہد منظور نے محکمے کے ماہرین کے ہمراہ معائنہ کیا۔ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت جلد ہی افسران کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری مکمل کرے گی۔