جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

datetime 19  ستمبر‬‮  2025 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کے امکانات موجود ہیں، جبکہ دیگر بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور گوجرانوالہ میں بھی بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، اورکزئی اور خیبر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بلوچستان کے جنوبی حصوں میں موسم جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہا، تاہم اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور کشمیر میں بعض مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…