جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

گلگت،ساتھیوں کی جانب سے زیادتی کی کوشش، نوجوان عزت بچانے کیلئے دریا میں کود گیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2025 |

گلگت(این این آئی)گلگت میں ساتھیوں کی طرف سے زیادتی کی کوشش اور فائرنگ سے خوف زدہ ہو کر نوجوان طالب علم نے عزت بچانے کیلئے دریا میں چھلانگ لگادی جس کے بعد وہ لاپتا ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق سٹی تھانہ گلگت میں ظلم کے شکار نوجوان راجا کاشان محمد ساکن یاسین ضلع غذر کے بھائی اکبر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ پولیس نے سی سی ٹی کے زریعے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔ایف آئی آر کے مطابق 2 ملزمان شاہد حسن اور شہران علی نے ان کے بھائی کو گھر کے قریب علاقہ کنوداس گلگت سے موٹر سائیکل پر بٹھاکر ساتھ لے گئے تھے جس کے بعد بھائی سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

نوجوان کے بھائی نے خدشہ ظاہر کیا کہ دونوں ملزمان نے میرے بھائی کو نقصان پہنچایا ہے لہٰذا تحقیقات کی جائیں۔پولیس نے بھائی کے بیان کی روشنی میں تعزیرات پاکستان کے دفعہ 364 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ایس ایس پی گلگت محمد اسحٰق نے کہا کہ 13 اور 14ستمبر کی رات کو نوجوان راجا کاشان محمد کے غائب ہونے کی رپورٹ ملی تو چھان بین کی گئی جس پر سی سی ٹی وی رپورٹ میں راجا کاشان کے موٹر سائیکل پر 2 افراد کے ساتھ جاتے ہوئے شواہد ملے۔ایس ایس پی گلگت نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش نوجوان کو اغوا کرنے کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ راجا کاشان سے خصوصی تعلق قائم کرنے کی غرض سے بسین گاؤں کے پاس دریا کنارے لے گئے تھے۔

محمد اسحٰق کے مطابق ملزمان نے کاشان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کرنے پر زور دیا جس پر اسے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کے کردار نہیں رکھتا مگر ملزمان نے دباؤ میں لاکر منوانے کے لیے فائرنگ بھی کی۔ایس ایس پی گلگت نے کہاکہ ہوائی فائرنگ پرکاشان نے دریا میں چھلانگ لگائی اور غائب ہو گیا، پولیس نے جائے حادثہ کے اطراف میں ریسکیو کی مدد سے نعش تلاش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ راجا کاشان کی لاش ملنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے کہ آیا ملزمان جس طرح بتارہے ہیں کہ عزت بچانے کیلئے وہ دریا میں کود گیا یا ملزمان نے تعلق قائم کرنے سے انکار پر اسے فائرنگ کرکے ماردیا۔پولیس کے ایک اور زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اغوا کے بعد قتل کے دفعہ کے تحت جو مقدمہ درج کیا ہے اس میں جب لاش مل جائے تو مزید دفعات کا اضافہ ہوگا۔دوسری جانب، واقعے کے خلاف شہریوں نے کنوداس کے علاقے میں مظاہرہ کیا اور ملزمان کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…