جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

9 مئی کے ایک اور کیس میں شاہ محمود بری، یاسمین راشد اور دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی جلا ئوگھیرا ئوکے ایک اور مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کو دس، دس سال قید کی سزا سنا دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہائوس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا یا۔

کوٹ لکھپت جیل میں سنائے گئے فیصلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما ئومیاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنادی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسی مقدمے میں خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور روبینہ جمیل کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو تیسرے جلا ئوگھیرا ئوکے مقدمے سے بری کیا ہے۔ملزمان پر9 مئی کو جناح ہائوس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ میں دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔اس مقدمے میں کل ملزمان 51 تھے ، جن میں سے 12 ملزمان اشتہاری ہوئے تھے جبکہ 39 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا گیا۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…