جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

بھارتی آبی جارحیت، ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، سیکڑوں دیہات، بستیاں ڈوب گئیں

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

قصور’ملتان(این این آئی) بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ بڑھنے لگا، 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک کا ریلا گزرنے سے متعدد دیہات زیر آب آگئے، دریائے چناب نے ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں تباہی مچادی، 100 سے زائد بستیاں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں، ہیلی کاپٹرز اور کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری رہا۔

متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد نقل مکانی کر گئے، سیلابی پانی شہر کے بند تک پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا، شہر کو بچانے کیلئے وہاڑی پل بند کو توڑ دیا گیا، آئندہ 12 گھنٹے انتہائی اہم قرار دے دیئے گئے، مساجد میں اعلانات کئے گئے شہری علاقہ فوری خالی کردیں۔دریائے چناب کے منہ زور ریلوں سے لیاقت پور میں بھی 35 دیہات ڈوب گئے، جلال پور پیر والا میں تیز بارش ہوئی، سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، عارف والا دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار رہی۔ٹبی لال بیگ کے قریب سیلاب متاثرین نے سڑک پر کٹ لگا دیا، ریلا تیزی سے عارف والا بہاولنگر روڈ کی طرف بڑھنے لگا، جلالپور پیر والا کے قریب سیلابی پانی میں 4 افراد ڈوب گئے، 16 سالہ لڑکے اور 15 سالہ لڑکی کی لاشیں نکال لی گئیں۔ڈوبنے والے دیگر دو کی تلاش جاری رہی، ترنڈہ محمد پناہ میں ریسکیو آپریشن کے دوران کشتی الٹ گئی، 2 خواتین دم توڑ گئیں، 4 بچے لاپتہ ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…