جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

2027 تک ملک کے تعلیمی اداروں اورسرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی جائیگی

datetime 8  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)قومی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کے تحت 2027 تک ملک کے تعلیمی اداروں اور تمام سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی جائے گی۔وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق قومی اے آئی پالیسی پر عملدرآمد کے لئے اے آئی تزویراتی کونسل اور پالیسی پر عملدرآمد کے شعبے کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے،اہم شہروں میں ایکسی لینس مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اس پالیسی کے تحت ملک میں ایک اے آئی فنڈ قائم کیاجائے گا،اس پر مشاورت کا عمل جاری ہے،پالیسی میں معاشرے کی پسماندہ کمیونٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے تحت 2030 تک 10 لاکھ افراد کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی،2027 تک 10 ہزار ٹرینر تیار کئے جائیں گے اور سالانہ 20 ہزار انٹرنشپس دی جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…