ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بھونڈی میں شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر لاش کے ٹکڑے کرکے سمندر کنارے پر پھینک دیے، پولیس کو خاتون کا کٹا ہوا سر مل گیا۔ بھونڈی کے عیدگاہ روڈ کچی آبادی اور ذبح خانہ کے قریب گزشتہ روز ایک خاتون کا کٹا ہوا سر ملا، جس کے بعد پولیس نے اس کے شوہر کو حراست میں لیا۔
تفتیش کے دوران ملزم نے اپنی بیوی کا گلا کاٹ کر لاش کے ٹکڑے کرنے اور انہیں سمندر میں پھینکنے کا اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 22 سالہ مسکان کے طور پر ہوئی جو اپنے شوہر کے ساتھ جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر رہتی تھی، اس کی والدہ نے لاش کے ٹکڑوں کی شناخت کی۔مسکان کی شادی دو سال قبل 25 سالہ ڈرائیور سونو سے ہوئی تھی۔