منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

ملک میں مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی

datetime 4  ستمبر‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی)محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون بارشوں کا 10 واں سپیل شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ، 6 تا 10 ستمبر ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 تا 9 ستمبر سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کا امکان ہے ، اس دوران سندھ کے مختلف مقامات پر تیز بارش بھی متوقع ہے، بارشوں سے سندھ کے چند شہری علاقے زیرآب آنے کا خطرہ ہے، بالائی علاقوں میں بارش سے لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ، سجاول، دادو، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔6 تا 8 ستمبراسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں اور بلوچستان کے چند مقامات پر 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارش کا امکان ہے۔7 تا 9 ستمبر خیبرپختونخوا ہ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے، کشمیر میں پونچھ، باغ، میرپور، کوٹلی میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پنجاب میں بھی 6 سے 8 ستمبر کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پنجاب میں چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، ملتان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کے باعث سندھ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال خراب مزید خراب ہونے کا انتباہ کیا گیا ہے، بالائی اور پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…