منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

اسلام آباد، پنجاب میں شدید بارش کا الرٹ جاری، سیلابی صورتحال میں شدت کا خدشہ

datetime 1  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 3 ستمبر کے دوران اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جو بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال کو مزید خراب کر سکتی ہیں۔اتھارٹی کے مطابق پنجاب کے پہلے سے متاثرہ سیلابی علاقوں میں مزید بارش کے نتیجے میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں خطرہ بڑھنے کا امکان ہے۔

الرٹ میں بتایا گیا کہ مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں شدید بارشیں آنے کا امکان ہے جبکہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، بھکر، لیہ اور میانوالی میں بھی بارش کے بعد سیلابی کیفیت مزید خراب ہو سکتی ہے۔مزید یہ کہ ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بھی تیز بارشوں اور ممکنہ سیلاب کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں بارش اور دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ مرالہ ہیڈ ورکس پر دباؤ بڑھا سکتا ہے، جس کے باعث قریبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ موجود ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نشیبی مقامات اور ندی نالوں کے قریب رہائش پذیر افراد خصوصی احتیاط برتیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں کیونکہ پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کریں، نکاسی آب کے لیے مشینری اور پمپس تیار رکھیں اور خطرے سے دوچار علاقوں سے عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…