پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنےروپے تک کمی کی تجویز کی گئی

datetime 30  اگست‬‮  2025 |
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پیٹرولیم سیکٹر نے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ورکنگ مکمل کرلی ہے، جس کے مطابق فی لیٹر قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ 3 روپے 13 پیسے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ تاہم، اگر حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں اضافہ کیا گیا تو عوام اس ریلیف سے محروم رہ سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا 31 اگست کو سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا، جبکہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر سے 15 روز کے لیے متوقع ہے۔تجویز کردہ ورکنگ کے مطابق، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 272.99 روپے سے گھٹ کر 269.86 روپے اور پیٹرول کی قیمت 264.61 روپے سے کم ہو کر 264 روپے مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح، مٹی کے تیل میں ایک روپے 57 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 176.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے 61 پیسے کمی کے بعد 159.55 روپے ہونے کی توقع ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ورکنگ میں ایکسچینج ریٹ اور حکومتی ٹیکسز کو شامل نہیں کیا گیا، لہٰذا وفاقی حکومت کے فیصلے کی بنیاد پر قیمتوں میں تبدیلی ممکن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…