منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

دنیا کے بیشتر ممالک میں اگلے ماہ سرخ چاند (بلڈ مون)کا خوبصورت نظارہ کیا جائیگا

datetime 29  اگست‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی) دنیا کے بیشتر ممالک میں اگلے ماہ سرخ چاند (بلڈ مون)کا خوبصورت نظارہ کیا جائے گا۔ستمبر کے اولین عشرے میں دنیا کے مختلف ممالک میں بسنے والے لوگ چاند گرہن کا دلفریب نظارہ کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ نظارہ 7اور 8ستمبر کی درمیانی شب کیا جائے گا جس دوران چاند کا رنگ سرخ ہوجائے گا اور اسے ”بلڈ مون ”کہا جاتا ہے۔بلڈ مون یا سرخ چاند دراصل چاند گرہن کی ایک قسم ہے، جب زمین سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے تو زمین کی گردش میں روشنی کا کچھ حصہ سرخ رنگ میں چاند کی سطح پر پڑتا ہے، جس سے چاند سرخ نظر آتا ہے۔

تکنیکی تفصیلات میں جایا جائے تو گرہن کے دوران چاند کی رنگت اس وقت سرخ ہوتی ہے جب زمین، سورج اور چاند کے درمیان میں آجاتی ہے اور اس موقع پر چاند زمین کے سائے کے تاریک ترین حصے سے گزر رہا ہوتا ہے جس سے سورج کی روشنی اس تک براہ راست نہیں پہنچتی۔سورج کی روشنی جب زمینی فضا میں سے گزرتی ہے تو نیلی روشنی کی نسبت لال رنگ کی روشنی زیادہ مڑ جاتی ہیاور اس وجہ سے گرہن لگنے پر چاند سرخ رنگ کا نظر آتا ہے اور اسی وجہ سے اکثر اسے بلڈ مون بھی کہا جاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی تقریباً 88فیصد آبادی بلڈ مون کو دیکھے گی۔یہ گرہن 7ستمبر کی شب 8بج کر 28منٹ پر شروع ہوگا اور رات ایک بج کر 55منٹ تک برقرار رہے گا جس دوران 82منٹ تک مکمل گرہن ہوگا۔پاکستان، آسٹریلیا، بھارت، وسطی ایشیا، روس کے مختلف علاقوں، جاپان اور مشرقی افریقا میں اس چاند کا مکمل نظارہ کیا جاسکے گا۔

اس کے علاوہ یورپ، ایشیا، مشرقی آسٹریلیا، افریقہ اور نیوزی لینڈ میں بیشتر مکمل چاند گرہن کی بجائے جزوی گرہن کو دیکھیں گے جبکہ امریکہ میں رہنے والے لوگ اس چاند کا نظارہ نہیں کرسکے گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ستمبر 2025ء کا گرہن اس دہائی کے سب سے زیادہ نظر آنے والے مکمل چاند گرہن میں سے ایک ہوگا جو دیکھنے والوں کیلئے ایک نادر موقع ہوگا۔اس سے قبل 2025ء کا پہلا چاند گرہن 14مارچ کو ہوا تھا۔مگر اس موقع پر پاکستان میں اسے دیکھا نہیں جاسکا تھا کیونکہ گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9بجے کے قریب ہوا اور اختتام سہ پہر 3بجے ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…