جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ برقرار ہے اور اب مقبوضہ کشمیر سے دریائے جہلم میں پانی کا اخراج کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر کی اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق، بھارتی زیر قبضہ علاقے سے چھوڑا گیا پانی کنٹرول لائن کے قریب چکوٹھی کے مقام سے آزاد کشمیر میں داخل ہو چکا ہے۔ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں دریائے جہلم کا بہاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

ادارے کے مطابق چکوٹھی کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، جس کے باعث مظفرآباد، ہٹیاں بالا اور نیچے منگلا ڈیم تک کے علاقوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا امکان ہے۔ اس لیے عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دریاؤں اور برساتی نالوں کے کناروں پر غیر ضروری آمدورفت سے گریز کریں، مال مویشی اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور بچوں کو پانی کے قریب نہ جانے دیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت کی طرف سے پنجاب کے مختلف دریاؤں میں بھی پانی چھوڑا گیا تھا، جس کے نتیجے میں راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی آئی اور دریا کنارے آباد بستیوں اور کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…