جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

datetime 28  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں کی نئی لہر کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق مون سون کا نواں اسپیل کل سے شروع ہوگا، جو 29 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ سمیت متعدد اضلاع میں بارشیں متوقع ہیں، جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارش برسنے کا امکان ہے۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ الرٹ رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، کیونکہ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی بلند سطح کا سیلاب موجود ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ بڑے شہروں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں۔ متعلقہ محکموں جیسے صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ فیلڈ میں متحرک رہیں۔شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ خراب موسم میں احتیاطی تدابیر اپنائیں، دریاؤں کے کناروں پر جانے یا وہاں تفریح کرنے سے اجتناب کریں، اور آندھی یا طوفان کے دوران محفوظ مقامات پر قیام کریں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی تاکید کی گئی ہے، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 سے رابطہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…