جمعہ‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 29 اگست تا 2 ستمبر بارش کی پیشگوئی

datetime 27  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این ای آئی)محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 29 اگست تا 2 ستمبر کے دوران بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔جاری اعلامیے کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، شدید بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر کشمیر کے مختلف علاقوں میں اور 30 تا 2 ستمبر گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اعلامیے کے مطابق 29 اگست تا یکم ستمبر خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ڈی آئی خان میں بارشیں متوقع ہیں۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 29 اگست تا 2 ستمبر اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، نارووال، خوشاب، سرگودھا سمیت دیگر علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔موسلادھار بارشوں سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔اعلامیے کے مطابق 30 سے 31 اگست کے دوران سندھ میں مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، جن میں مٹھی، تھر پارکر، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور عمر کوٹ شامل ہیں۔محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 30 اگست سے 1 ستمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف حصوں بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ڑوب، قلات، خصدار میں بارشیں متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عربوں کا کیا قصورہے؟


ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…