منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی

datetime 25  اگست‬‮  2025 |

اسلام آ با د (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے کیپیٹل پولیس آفیسر (سی پی او) کو باضابطہ درخواست جمع کروا دی۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل تابش فاروق نے یہ درخواست کوریئر کے ذریعے سی پی او آفس بھجوائی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سمیت 8 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) زینب، اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اعزاز اور سپرنٹنڈنٹ جیل بھی شامل ہیں۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو قید کے دوران بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور ان کے سیل میں روشنی تک میسر نہیں۔

الزام عائد کیا گیا ہے کہ یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی اور ہائیکورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے ماضی میں دھمکیاں دیتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کو ’فتنہ‘ قرار دیا تھا، جبکہ اے ایس پی، ایس ایچ او اور چوکی انچارج اہل خانہ کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…