جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی، واشنگٹن پوسٹ

datetime 20  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکا تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے، پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی۔واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت پاک امریکاتعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں اور پاک امریکا تعلقات میں دنیا فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی کامیاب ڈپلومیسی کی معترف ہوگئی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی حالیہ سفارت کاری مہم کوبہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات میں ‘ ایک نئی جہت کی علامت’ قرار دیاجا رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کا دوبارہ امریکی صدر منتخب ہونا پاکستان کیلئے چیلنج سمجھا جارہا تھا تاہم بدلتے عالمی حالات میں پاکستانی حکام نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ قریبی تعلقات کو فروغ دیا۔امریکی روزنامے نے کہا کہ امریکا نیانسداد دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کی، اور پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کی بدولت کالعدم تنظیم بی ایل کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو کرپٹو کے منصوبوں اورمعدنیات کی ترقی میں شراکت کی پیشکش کی، اور صدر ٹرمپ نے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارت سے جنگ بندی کے بعد پاک امریکا تعلقات میں مزید تیزی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…