پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ن لیگ نے این اے 66 وزیر آباد سے ضمنی انتخاب کیلئے عطاء تارڑ کے بھائی کو ٹکٹ جاری کر دیا

datetime 16  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ بالائی پنجاب میں بھی کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں ہوں گی، مختلف دریائوں میں نچلے اور درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون فلڈ کی صورتحال سے متعلق فیکٹ شیٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مری، راولپنڈی، سیالکوٹ اور بہاولپور میں بارش ہوئی، آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشیں متوقع ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی پنجاب کے اضلاع میں طوفانی بارشوں اور کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں، مون سون کے ساتویں اسپیل میں طوفانی بارشیں ہوں گی۔

ڈائریکٹر جنرل پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دریائے سندھ میں تربیلا اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔انہوں نے کہا کہ دریائے چناب، جہلم اور راوی میں پانی کا بہا ئو معمول کی سطح پر ہے، تربیلا ڈیم 98 فیصد اور منگلا ڈیم 68 فیصد تک بھر چکا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…