پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

سورج سے دس گنا بڑے ستارے کی تباہی کا حیرت انگیز واقعہ

datetime 15  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) فلکیات دانوں نے ایک ایسے تباہ کن واقعے کا مشاہدہ کیا ہے جس میں ایک بڑا ستارہ غلط رخ منتخب کرنے کے باعث اپنی موت سے ہمکنار ہو گیا۔ یہ ایک بالکل نئے قسم کے سپرنووا (ستارے کا عظیم دھماکہ)کی نشاندہی ہے، جو اس وقت ہوا جب ایک عظیم ستارہ ایک بلیک ہول کو نگلنے کی کوشش کر رہا تھا وہی بلیک ہول جس کے ساتھ وہ طویل عرصے سے کششی رقص یعنی پاس ڈی ڈیو میں بندھا ہوا تھا۔یہ ستارہ کم از کم ہمارے سورج سے 10 گنا زیادہ بڑا تھا جبکہ بلیک ہول کا کمیت بھی تقریبا اتنی ہی تھی۔ دونوں ایک بائنری سسٹم میں کششی طور پر جڑے ہوئے تھے۔

وقت گزرنے کے ساتھ ان کے درمیان فاصلہ کم ہوتا گیا، اور بلیک ہول کی شدید کششِ ثقل نے ستارے کو کھینچ کر اس کی گولائی بگاڑ دی، اس سے مادہ چوسنا شروع کر دیا، اور بالآخر اسے دھماکے سے پھٹنے پر مجبور کر دیا۔امریکی نیشنل سائنس فانڈیشن کے انسٹیٹیوٹ برائے اے آئی اینڈ فنڈامینٹل انٹریکشنز (ایم آئی ٹی)کے ماہر فلکیات الیگزینڈر گیگلیانو نے کہاکہ ہم نے ایک بڑے ستارے کو بلیک ہول کے ساتھ قید پایا۔ کئی سالوں تک بلیک ہول کے ساتھ موت کے گھیرا میں پھنسے رہنے اور اپنا مادہ کھونے کے بعد، ستارہ ایک شاندار دھماکے سے ختم ہوا جس میں ایک سیکنڈ میں سورج کی پوری عمر کے دوران خارج ہونے والی توانائی سے بھی زیادہ توانائی خارج ہوئی۔یہ دھماکہ زمین سے تقریبا 700 ملین نوری سال دور ہوا۔ (ایک نوری سال وہ فاصلہ ہے جو روشنی ایک سال میں طے کرتی ہے، یعنی تقریبا 9.5 ٹریلین کلومیٹر)۔گیگلیانو کے مطابق: دونوں اجسام کی کششی قوت تقریبا یکساں تھی کیونکہ ان کی کمیت ملتی جلتی تھی، لیکن ستارہ جسامت میں بڑا اور پھولا ہوا تھا، جبکہ بلیک ہول چھوٹا مگر انتہائی طاقتور۔ بلیک ہول نے بالآخر بازی مار لی۔تحقیق کار ابھی اس بات پر یقینی نہیں ہیں کہ سپرنووا کا اصل میکانزم کیا تھا۔ ہارورڈ یونیورسٹی کی ماہر فلکیات اور تحقیق کی مرکزی مصنفہ ایشلے ولار کہتی ہیں: یہ ابھی واضح نہیں کہ آیا بلیک ہول کی وجہ سے پیدا ہونے والی بگاڑ ستارے میں ایسی عدم استحکام لاتی ہے جو اس کے انہدام اور پھر بلیک ہول کے ذریعے باقی ماندہ مواد کے نگلنے کا باعث بنتی ہے، یا بلیک ہول پہلے ہی ستارے کو مکمل طور پر توڑ دیتا ہے اور پھر سپرنووا وقوع پذیر ہوتا ہے۔

یہ بائنری سسٹم ابتدا میں دو بڑے ستاروں پر مشتمل تھا جو ایک دوسرے کے گرد گردش کر رہے تھے۔ ان میں سے ایک ستارہ اپنی طبعی عمر کے اختتام پر سپرنووا میں پھٹ گیا، اور اس کا کور سکڑ کر بلیک ہول بن گیا ایک ایسا کثیف وجود جس کی کششِ ثقل اتنی طاقتور ہے کہ روشنی بھی اس سے بچ نہیں سکتی۔ولار کہتی ہیں یہ واقعہ ظاہر کرتا ہے کہ بعض سپرنووا دراصل بلیک ہول ساتھیوں کے باعث بھی شروع ہو سکتے ہیں، جو ہمیں بڑے ستاروں کی موت کے عمل پر نئے بصیرت فراہم کرتا ہے۔اس واقعے کا پتہ سب سے پہلے ایک مصنوعی ذہانت والے الگورتھم نے لگایا، جو کائنات میں غیر معمولی دھماکوں کو حقیقی وقت میں شناخت کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اس نے فوری الرٹ جاری کیا، جس سے ماہرین کو فوری مشاہداتی مہم شروع کرنے کا موقع ملا۔ زمین اور خلا میں موجود کئی دوربینوں نے اس دھماکے کو مکمل طور پر ریکارڈ کیا۔سپرنووا سے چار سال قبل کے مشاہدات سے ظاہر ہوا کہ ستارہ پہلے ہی غیر معمولی روشنی خارج کر رہا تھا، جو غالبا بلیک ہول کی طرف سے اس کا مادہ کھینچنے کی وجہ سے تھی۔ اس عمل میں ستارے کی بیرونی ہائیڈروجن تہہ اتر گئی اور نیچے والی ہیلیم تہہ ظاہر ہو گئی۔ دھماکے کے بعد بھی روشنی کے شدید اخراج دیکھے گئے، جب بلیک ہول نے باقی ماندہ ملبہ ہڑپ کیا۔آخرکار بلیک ہول مزید طاقتور اور کمیتی طور پر بڑا ہو گیا۔ گیگلیانو کے مطابق: ہمارا نتیجہ یہ ہے کہ ستاروں کی قسمت ان کے ساتھیوں کی موجودگی سے گہری حد تک متاثر ہوتی ہے۔ یہ واقعہ ہمیں ایک دلچسپ جھلک دیتا ہے کہ بلیک ہول کس قدر ڈرامائی طور پر بڑے ستاروں کی موت کو بدل سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…