پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

مرد جتنا بھی برا ہو، وہ بلاوجہ عورت پر تشدد نہیں کرتا، ڈاکٹر نبیحہ علی خان

datetime 13  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)خود ساختہ ماہر نفسیات اور متنازع سوشل میڈیا اسٹار ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہا ہے کہ مرد چاہے جتنا بھی برا ہو، وہ بلاوجہ عورت پر تشدد نہیں کرتا، نفسیاتی طور پر یہ ممکن ہی نہیں کہ مرد پہلے عورت پر ہاتھ اٹھائے۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے چند دن قبل ایک ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے گھریلو تشدد، مرد و خواتین کے تعلقات اور ان کی ذمہ داریوں پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان میں رہتے ہیں لیکن ہمارے قوانین اسلام کے مطابق نہیں ہیں اور یہ علم قوانین بنانے والوں کو ہوگا کہ ایسا کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ مذہب میں یہ حکم ہے کہ اگر بیوی کو شوہر بلائے تو وہ حاضر ہوجائے، وہ شوہر کی اطاعت کرے۔

ڈاکٹر نبیحہ علی خان کا کہنا تھا کہ شوہر کے بلانے، ان کی اطاعت کرنے میں کوئی خراب یا برائی نہیں اور یہ کہ گھریلو تشدد کی تعریف بھی غلط کی جاتی ہے۔ان کے مطابق اگر کوئی شوہر کسی بات پر انکار کرتا ہے، یا بیوی کو نظر انداز کرتا ہے تو اس پر تشدد، تضحیک اور گھریلو تشدد کا الزام لگایا جاتا ہے اور ہم یہی غلطیاں کرتے آ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرد دو چیزوں اپنی انا اور کمائی پر کبھی سمجھوتا نہیں کرتا لیکن بیویاں اپنی حدود پار کرتے ہوئے ان ہی باتوں پر ضد کرتی ہیں۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان کے مطابق کسی بھی عورت کو مرد کی تھپڑ اس وقت پڑتی ہے جب بات حد سے بڑھ جائے۔اسی حوالے سے انہوں نے منطق دی کہ مرد چاہے جتنا بھی برا اور خراب کیوں نہ ہو، وہ عورت پر ہاتھ نہیں اٹھاتا، یہ ممکن ہی نہیں کہ مرد ازخود عورت پر ہاتھ اٹھائے۔

سوشل میڈیا اسٹار کا کہنا تھا کہ نفسیاتی طور پر بھی یہ ممکن ہی نہیں کہ مرد ازخود بلاوجہ عورت پر ہاتھ اٹھائے، یہ نوبت تب آتی ہے جب دونوں طرف سے سخت زبان کا تبادلہ ہوتا ہے، دونوں فریقین حد سے گزر جاتے ہیں، تب مرد ہاتھ اٹھاتا۔پروگرام کے دوران انہوں نے ایک مرد مہمان کو یہ تجویز بھی دی کہ وہ ملک میں بننے والے مرد مخالف قوانین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، جتنے قوانین اور ضوابط بن رہے ہیں، وہ عورت کی حمایت میں بن رہے ہیں۔انہوں نے مرد مہمان کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہی رہا تو مرد مظلوم ہی رہے گا، انہوں نے پروگرام کے دوران متعدد بار عورتوں کے مقابلے مردوں کو مظلوم بھی قرار دیا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان کو ماضی میں بھی متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا سامنا رہا ہے اور ان کے نئے بیان پر بھی سوشل میڈیا صارفین نے ٹی وی پر ان کی پابندی کا مطالبہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…