اسلام آباد (این این آئی ) بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت دیگر کیخلاف القادر ٹرسٹ نیب ریفرنس میں اشتہاری ملزمان کی 3 میں سے بنی گالا میں موجود ایک جائیداد نیلام کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد (عرف فرح گوگی) بھی شامل ہیں، جنوری 2024 میں عدالت نے عرف فرح گوگی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔پیر کو موہڑہ نوربنی گالا میں 405 کنال زرعی اراضی فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار میں نیلام کردی گئی۔کلب روڈ کے 16کنال کے موٹل کے پلاٹ اور 248کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا۔