ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

سیلابی موسم ، ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لئے نیا فیچر متعارف کرادیا

datetime 29  جولائی  2025 |

کراچی(این این آئی)ٹک ٹاک نے پاکستان میں مون سون کے سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے نیا سرچ فیچر متعارف کرادیا۔تفصیلات کے مطابق ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینے کے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ٹِک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش کریں گے، تو انہیں ایک بینر نمایاں طور پر نظر آئے گا جو معتبر ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دے گا۔

یہ گائیڈ صارفین کو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تک رسائی دیتی ہے، جہاں سے پاکستان میں قدرتی آفات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔اس گائیڈ میں ٹِک ٹاک کے سیفٹی سینٹر پردستیاب وسائل کا بھی لنک شامل ہے اور اسی کے ساتھ ٹِک ٹاک کے ٹریجک ایونٹ سپورٹ گائیڈ کا براہِ راست لنک بھی فراہم کیا گیا ہے، جو پریشان کن واقعات سے متاثرہ افراد کے لیے عملی مدد فراہم کرتا ہے۔ٹِک ٹاک کی یہ گائیڈ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ سانحہ کس قسم کے واقعات کو کہا جاتا ہے ، جن میں قدرتی آفات سے لے کر ذاتی نقصانات تک شامل ہیں۔

یہ گائیڈ صارفین کو ذہنی صحت کی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے، اور ایسے واقعات سے متعلق کانٹنٹ کو ذمہ داری سے شیئر کرنے یا رپورٹ کرنے کے اصول بھی بتاتی ہے۔پاکستان میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کے سربراہ فہد محمد خان نیازی نے کہا:ہم سمجھتے ہیں کہ بحران کے موقع بروقت اور درست معلومات تک رسائی انتہائی اہم ہوتی ہے۔ہم ان اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، جو براہِ راست آفات سے نمٹنے کے عمل سے وابستہ ہیں، اور ان وسائل کو اپنی کمیونٹی کے لیے زیادہ نمایاں بنا کر، باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔اس گائیڈ کو ٹِک ٹاک کے وسیع تر اہداف کی بنیاد پر متعارف کرایا گیا ہے، جن میں معتبر معلومات کو فروغ دینا اور اپنی کمیونٹی کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول تخلیق کرنا شامل ہے۔ان ٹولز کو براہِ راست صارف کے تجربے میں شامل کر کے، ٹِک ٹاک اپنی کمیونٹی کو بامعنی معاونت اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔یہ پلیٹ فارم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جہاں لوگ باخبر رہ سکیں، اپنی فلاح و بہبود کا خیال رکھ سکیں، اور اہم لمحات میں ذمہ داری سے مشغول ہو سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…