جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث بدنام زمانہ خارجی ہلاک، ورثاء کا لاش لینے سے انکار

datetime 16  جولائی  2025 |

وانا(این این آئی)معرکہ حق و باطل میں ایک اور خارجی اپنے انجام کو پہنچا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں بھارت کی سرپرستی میں چلنے والی دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران بدنام زمانہ دہشتگرد حمید اللہ کو ہلاک کر دیا۔حمید اللہ پاکستان میں ہونے والے متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھا اور اسے بھارتی خفیہ اداروں کی مالی، تکنیکی اور انٹیلی جنس معاونت حاصل تھی۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور درست کارروائی کے نتیجے میں نہ صرف ایک بڑا خطرہ ختم ہوا بلکہ ایک اور خارجی منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔حیران کن طور پر حمید اللہ کی ہلاکت کے بعد اس کے خاندان نے لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ اس کے والد نے دوٹوک الفاظ میں کہا، ‘حمید اللہ نے جو دہشتگردانہ حملے کیے، وہ ہمارے عقیدے، اسلام اور انسانیت کے سراسر خلاف ہیں۔ میں حکومت پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کی لاش کو ختم کردے۔’اسی طرح حمید اللہ کے بھائی نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا، ‘میرے بھائی کے حملے اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے برخلاف تھے، ہم اس کی کسی کارروائی کے حمایتی نہیں۔

یہ واضح موقف اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف متحد ہیں۔تجزیہ نگاروں کے مطابق یہ واقعہ اْن نوجوانوں کے لیے کھلی تنبیہ ہے جو گمراہ کن نظریات کے زیر اثر شدت پسندی کی راہ پر چل پڑتے ہیں۔ ان کا انجام صرف بدنامی، رسوائی اور بربادی ہوتا ہے — نہ دنیا میں عزت، نہ آخرت میں بخشش۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں امن کو سبوتاڑ کرنے کے لیے پاکستان میں فتنہ الخوارج جیسے گروہوں کو مالی و تکنیکی امداد فراہم کر رہا ہے۔ لیکن پاکستان کی افواج اور عوام ایسی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔افواجِ پاکستان کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ جاری ہے، اور عوام کے تعاون سے ان ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔یہ واقعہ اس امر کی علامت ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشتگردوں کے لیے نہ کوئی پناہ ہے، نہ ہمدردی، اور نہ ہی کوئی گنجائش۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…