پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا

datetime 26  جون‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ہو گیا ہے، کیونکہ محرم الحرام کا چاند نظر آنے کی باقاعدہ تصدیق کر دی گئی ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں کوئٹہ میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین سمیت زونل و ضلعی کمیٹیوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔چاند نظر آنے کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ 1447 ہجری کا آغاز جمعہ 27 جون سے ہوگا۔ اس حساب سے 9 محرم الحرام 5 جولائی بروز ہفتہ جبکہ یوم عاشور، 10 محرم الحرام، 6 جولائی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔مرکزی کمیٹی کے مطابق چاند دیکھنے کی شہادتیں ملک کے مختلف شہروں سے موصول ہوئیں، جنہیں جانچنے کے بعد فیصلہ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…