جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

لاہور میں زیورات ،نقدی چوری کی بڑی واردات کا ڈراپ سین،قریبی رشتے دار ملوث نکلا

datetime 30  مئی‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی )گلشن راوی کے علاقے میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات کی چوری کا معمہ حل ہو گیا، جب پولیس نے واردات میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق واردات کا مرکزی ملزم متاثرہ شہری کا اپنا رشتہ دار نکلا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون انویسٹی گیشن سدرہ خان کو ملزمان کی گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک سونپا، جس پر عمل کرتے ہوئے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی شاہد محمود نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی شامل ہیں، جنہوں نے اہل خانہ کی غیر موجودگی میں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر 12لاکھ روپے نقدی اور 3تولہ سونے کے زیورات چوری کیے تھے۔ پولیس نے تمام چوری شدہ رقم اور زیورات برآمد کر لیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کیس کی تفتیش میں تمام شواہد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے مضبوط چالان تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…