جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

آئندہ 24 گھنٹے میں ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ رپورٹ جاری

datetime 19  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرمی پڑنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا اور دوپہر کے بعد گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ،جنوبی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جب کہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں دن کے وقت شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی چند مقامات پر بارش متوقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، صوابی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، چارسدہ اور کرم میں بارش ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ خیبر، وزیرستان، بنوں، کوہاٹ، ہنگو، کرک اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔پنجاب کے مختلف علاقوں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، خوشاب، منڈی بہاالدین، حافظ آباد، گجرات، گوجرانوالہ، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ، نور پور تھل اور بھکر میں بارش کا امکان ہے، جب کہ دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…