منگل‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2026 

سکھوں کے لیے بڑی خبر: پاکستان نے ویزا پالیسی میں تاریخی تبدیلی کر دی

datetime 19  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (نوز ڈیسک)بھارتی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر کروڑوں سکھوں کو پاکستان میں موجود ان کے مقدس مذہبی مقامات کی زیارت سے روکنے کے بعد، حکومت پاکستان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت پاکستان نے دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم سکھ شہریوں کو خصوصی رعایت دیتے ہوئے ویزا آن ارائیول (VPOA) اور فری ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

سیکیورٹی اور حکومتی ذرائع کے مطابق، اب بیرونِ ملک مقیم سکھ زائرین کو صرف 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان آمد کے لیے مفت ویزا جاری کیا جائے گا تاکہ وہ باآسانی اپنے مقدس مقامات کی زیارت کر سکیں۔وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے بتایا ہے کہ جن سکھ زائرین کے پاس کسی تیسرے ملک کا پاسپورٹ اور ویزا موجود ہو، انہیں پاکستانی سرزمین پر موجود اپنے مذہبی مقامات جیسے کرتارپور، ننکانہ صاحب اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے بغیر کسی پیچیدگی کے فوری ویزا فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق، اس فیصلے کے تحت 126 سے زائد ممالک کے سکھ شہریوں کو پاکستان کے لیے ویزا فری انٹری دی جا رہی ہے۔ وزارت داخلہ نے اس سلسلے میں ویزا پالیسی میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں، جن کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مذہبی آزادی کا احترام یقینی بنانا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کی طرف سے بعض پابندیوں کے باعث سکھ برادری میں تشویش پائی جا رہی تھی۔ پاکستان کے اس فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر ایک مثبت پیشرفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو مذہبی سیاحت اور بین المذاہب احترام کی ایک مثال ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…