اسلام آباد (ویب رپورٹر) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر کے ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم، سرکاری ذرائع سے اس حوالے سے کوئی باقاعدہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
جیل حکام نے ان اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی یا کسی اور مقام پر منتقلی کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک میں قومی یکجہتی کی فضا قائم کرنے کے لیے عمران خان کی رہائی کے مطالبات زور پکڑتے جا رہے تھے۔ سینئر صحافی زاہد فاروق ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ “پاک بھارت تناؤ کے دوران سب سے اہم پیش رفت یہ ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر کے ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔”
پاک بھارت کشیدگی کی سب سے بڑی خبر
بڑی خبر ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال اور قوم۔کے بہترین مفاد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو تھوڑی دیر میں اڈیالہ سے منتقل کر دیا گیا ہے
عمران خان اڈیالہ جیل سے
محفوظ مقام پر منتقل اور رہا— Zahid Farooq Malik (@zfmalik) May 10, 2025